تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49

آسکر :بار بار نامزد ہو کر اداکارہ میریل اسٹریپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - لاس اینجلس........آسکر ایوارڈز کی فہرست میں بار بار نامزد ہو کر ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ نے اس دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میریل کو 19 بار آسکر کیلئے نامزدگی ملی۔ ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کی اداکاری کے تو سب ہی دیوانے ہیں،اب اس اداکارہ نے ایک اور رکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، جو ہے آسکر کی سب سے زیادہ 19بار نامزدگیاں حاصل کرنے کا ۔گذشتہ روز سامنے آنے والی آسکر کی نامزدگیوں میں بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری میں جگہ ملنے کے بعد،میریل اسٹریپ نے آسکر کیلئے نامزدگیوں کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،میریل تین بار آسکر اپنے نام بھی کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.