17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:6
مسٹر پر فیکشنسٹ ایک بار پھر ہدایتکاری میں قسمت آزمائیں گے
جیو نیوز - ممبئی......عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ ریکارڈ پر رکارڈ بنارہی ہے ،لیکن اب عامر خان اداکاری کے ساتھ ایک بار پھر ہدایتکاری کے شعبے میں قسمت آزمائیں گے،مسٹر پر فیکشنسٹ اداکاری میں تو کمال کرتے ہی ہیں اب ایک بار پھر آزمانے جارہے ہیں اپنی ہدایتکارانہ صلاحیتیں ،عامر خان بالی ووڈ کی فلم برف کی ہدایتکاری دینے والے ہیں،فلم تارے زمین پر، کے بعد عامر کی بطور ہدایتکار یہ دوسری فلم ہوگی،عامر خان فلم کے اسکرپٹ سے اتنے متاثر ہوئے کہ فلم کی ہدایتکاری پر راضی ہو گئے۔اب یہ فلم کتنا کمال کرتی ہے اور کتنی داد سمیٹتی ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔