تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:16

نئی ہالی وڈرومانٹک کامیڈ ی ڈرامہ فلم "فوکَس"کا ٹیزرجاری

جیو نیوز - لاس اینجلس......معروف ہالی وڈ اداکار وِ ل اسمتھ کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم "فوکَس"کا ٹیزرجاری کر دیا گیا۔ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار ول اسمتھ کی نئی رومانٹک کامیڈ ی ڈرامہ فلم "فوکَس"کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار گلین فیکارااور جان ریکواکی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے فراڈ شخص کےگرد گھوم رہی ہے جو پیسوں کے حصول کیلئے نت نئے حربے اپناتا ہے اور مالدار افراد سے بھاری رقم جال سازی کے ذریعے ہتھیا لیتا ہے۔ڈینس ڈی نووی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار میں وِ ل اسمتھ نظر آئینگے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں آسڑیلوی آرٹسٹ مارگٹ روبی ، روڈریگو سینٹیرو، گیرالڈ میکرانے اوررابرٹ ٹیلر شامل ہیں۔100ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی کامیڈی سے بھرپوراس ڈرامہ رومانٹک فلم کو وارنر بروس کے تحت27فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.