23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:56
تھرل ڈرامہ فلم "ان دی ہارٹ آف دی سی"کا نیاٹریلر
جیو نیوز - لاس اینجلس ......سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم ’ان دی ہارٹ آف دی سی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ران ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ،بینجامن واکر،سیلین مرفی،ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئرلے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔