4 فروری 2015
وقت اشاعت: 15:42
’’فاسٹ اینڈ فیوریس سیون‘‘کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس..........ہالی ووڈ فلم، فاسٹ اینڈ فیوریس کے دیوانے، تیاری کرلیں، فلم کی ریلیز میں تو ابھی باقی ہیں چند ہفتے، لیکن ایکشن اور تھرل کی کچھ اور جھلکیاں نئے ٹریلر میں جاری کردی گئی ہیں ۔فاسٹ اینڈ فیوریس کہانی ہے،خطروں کے کھلاڑیوں کی،جو لگاتے ہیں گاڑیوں کی اسٹریٹ ریس، فلم کے نئے ٹریلر میں ہیں۔ ایکشن اور تھرل کی کچھ منفردانداز، اور ہیں ہوا میں اڑتی گاڑیاں۔ فاسٹ اینڈ فیوریس 7کارحادثے میں ہلاک ہونے والے پال واکر کی آخری فلم ہے،فلم 7 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔