تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:32

ہالی وڈ فلم’ پال بلارٹ۔مال کوپ 2 ‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......2009کی بلاک بسٹرایکشن کامیڈی فلم "پال بلارٹ -مال کوپ "کے سیکوئل"پال بلارٹ -مال کوپ2 " کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایتکار ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو اینڈی فک مین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ہالی وڈ اداکار کیون جیمز ایک بار پھر اپنے سابقہ کردار میں جلوہ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ میں رینی روڈریگیوز، مولی شینون، ڈیوڈ ہنری، نیل میک ڈونو اور ڈینیئلا اولونسو شامل ہیں۔ایڈم سینڈلر ، کیون جیمز اور ٹوڈ گارنر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی ایک ایسے فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھوم رہی ہے جولاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات ہوتا ہے اور سیگ وے پر سوار ہو کر جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے تاہم اپنی نا دانیوں اور بے وقوفیوں سے کئی بنتے ہوئے کام بھی بگاڑ دیتا ہے ۔کامیڈی اور ڈرامہ پرمبنی اس ایکشن فلم کو کولمبیا پکچرز کے تحت17اپریل کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.