10 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:50
فلم" دم لگا کہ ہائیشاہ"کے پہلے ٹریلر اور گانے کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی پروڈیوس کر دہ کامیاب فلم" وکی ڈونر"سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار اور میزبان آیشمان کھرانہ کی آنے والی نئی رومینٹک فلم" دم لگا کہ ہائیشاہ"کے پہلے ٹریلر اور گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ میزبانی ،گلو کاری اور اداکاری کے میدان میں اپنی صلا حیتوں کو منوانے والے آیشمان کھرانہ اس فلم میں ایک ایسے سیدھے سادھے دیہاتی نو جوان کا مر کزی کر دار نبھا رہے ہیں ۔اس فلم کی کہانی سلم اینڈ سمارٹ آیشمان کھرانہ کے گر د گھو م رہی ہے جس کی شادی خاندان والے اس کی مرضی کے خلاف ایک مو ٹی لڑکی سے کر دیتے ہیں۔ اپنی شادی سے نا خوش آیشمان کی زندگی کی گاڑی مشکل سے ہی چل رہی ہو تی ہے کہ اچانک گاؤں میں شادی شدہ جو ڑوں کیلئے منعقد ایک مقابلے میں شرکت انھیں نا صرف قریب لاتی ہے بلکہ آیشمان کو محبت کے جذبے کے باعث اپنی بیوی کا مو ٹا پا بھی برا نہیں لگتا۔ یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کوSharat Katariya نے ڈائیریکٹ کیا ہے جس میں آیشمان کے ساتھ نئی اداکارہ بھو می پڈنیکا مر کزی کر دار نبھا رہی ہیں جس میں بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر کمار سانو بھی مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہونگے۔منفر د سماجی مو ضوع پر بننے والی یہ رومینٹک فلم اس سال 27 فروری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔