تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:11

فلم "این ایچ 10"کاڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کی جگت جنینی بھی پروڈیوسر بن گئیں۔انوشکا شرما کی بحیثیت پروڈیوسرپہلی فلم"این ایچ 10"کاڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار نودیپ سنگھ کی اس فلم میں انوشکا شرما کے مدِ مقابل نیل بھوپالم اور درشن کمار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وکرم ادیتہ موٹوانی،انوراگ کیشپ،انوشکا شرما،وکاس بہل اور سنیل و کرشنا للا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہائی وے ٹرپ کے گرد گھوم رہی ہے۔این ایچ ٹین یعنی نیشنل ہائی وے 10میں ایک جوڑے کی دہلی سے ہریانہ،بہادرگاہ،روہٹک،ہسار،فاتح آباد،سرسااور یہاں سے پاکستان کے بارڈر پنچاب تک کے سفر اور اس دوران پیش آتے واقعات اور غیر متوقع حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔انیر بان چکربرتی کی موسیقی لیے فینٹم فلمزاور کلین سلیٹ فلمز کے تعاون سے بننے والی یہ فلم NH10ایروس انٹرنیشنل کے تحت رواں برس6مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.