تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:14

برلن فلم فیسٹول ،ہیلن میرن توجہ کامرکزبن گئیں

جیو نیوز - برلن........جدید فیشن کے دلکش ملبوسات شو بز میں خواتین کا شوق بھی ہے اور ضرورت بھی لیکن کبھی کبھی خوبصورت فیشن یوں مشکل میں بھی ڈال دیتا ہے۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ہیلن میرن برلن فلم فیسٹول میں اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کا دلکش سبز رنگ کا لباس خود ان کے پیروں میں الجھ کر ان کیلیے مشکل کا باعث بن گیا۔اس صورتحال میں ہیلن میرن کےقریب کھڑے ساتھی ان کی مدد کو آئے تاہم انہوں نے الجھتے ،سنبھلتے سیڑھیاں پار کر ہی لیں ۔ہیلن میرن برلن فلم فیسٹول میں اپنی فلم وومن ان گولڈ کی پروموشن کیلئے پہنچی تھیں۔وومن ان گولڈ 3اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.