19 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:54
تھرل فلم "نائٹ لائٹ"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......مافوق الفطرت قوت کے زیرِ اثر خطرناک جنگل کے گرِد گھومتی نئی ہارر تھرل فلم "نائٹ لائٹ "کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکاراسکاٹ بیک اور برائن ووڈز کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین پانچ ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جوخطروں سے کھیلنے کے شوق میں ایک ایسے خوفناک جنگل میں پہنچ جاتے ہیں جہاں غیر مرّی طاقتیں قابض ہوتی ہیں۔اس پر اسرار جنگل میں پھنسے نوجوان دوست بچنے کی ہر صورت نکالتے ہیں تاہم کامیاب نہیں ہو پاتے، فلم "نائٹ لائٹ "میں ہالی وڈ اداکارشیل بے ینگ ، کلوئی بریجز،کارٹر جینکنز، مِچ ہیور اورکیل فین اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔خوفناک اور دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹودیوز کے تحت رواں سال27مارچ میں سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔