تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 15:42

فلم ’’جوپیٹر اسینڈنگ‘‘کی جیو فلمز کےتحت پاکستان میں ریلیز

جیو نیوز - کراچی .........سائنس فکشن، ایڈوینچر اور خلائی دنیا کے تھری ڈی نظارے دیکھئے آج سے پردہ اسکرین پر، ہالی وڈ کی نئی فلم ’’جوپیٹر اسینڈنگ‘‘جیو فلمز کے بینر تلے آج سے ملک بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔میٹرکس سیریز سے شہرت کی بلندیاں چھونے والی ہالی وڈ کی فلم ساز جوڑی اینڈ ی اور لانا وچاوسکی کی تحریر اور ہدایت کردہ یہ نئی پیشکش ایک ساینس فکشن ایڈونچر ہے۔ میٹریکس اور اسٹار وارز سے ملتی جلتی دنیا کی عکاسی کرتی اس فلم میں چیننینگ ٹیٹم اور میلا کیونیس کے مرکزی کردار ہیں۔ ہالی وڈ کی اس نئی اسپیس اوپرا کی کہانی زمین پر رہنے والی ایک لڑکی جیوپیٹر اور کائنات کے مختلف سیاروں کے جنگجو کی کین وایز کے گرد گھومتی ہے۔ امریکی شہر شکاگو سے کائنات کے مختلف سیاروں کی سیر کراتی اس پیشکش کو اس کے شاندار کیمرا ورک، متاثرکن ایفیکٹس اور آرٹ ڈائریکشن کے لئے سراہا گیا ہے۔ امریکا، روس، فرانس، کوریا، برطانیہ، یورپ اوردینا کے کئی ممالک میں کامیابی کے بعد تھری ڈی فلم ’’جوپیٹر اسینڈنگ‘‘ کا جمعہ 20فروری سے جیو فلمز کے بینر تلے ہے ملک بھر کے سینماؤں میں شاندار افتتاح۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.