21 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:17
لندن فیشن ویک میں طالب علموں کی بہترین کلیکشن
جیو نیوز - لندن .......آنے والا کل، فیشن کے کون سے رنگ ساتھ لائے گا؟؟ لندن فیشن ویک میں، نت نئی کلیکشن نے سب بتادیا،رنگ، روشنیاں، اور فیشن کے نئے انداز۔ یہ ہے لندن فیشن ویک میں فیشن کے طالبعلموں کی کلیکشن سے سجا فیشن شو، فیشن شو میں گلیمر بھی نظر آیا اورڈریسز کے نئے انداز بھی۔ فیشن کے طالب علموں کی بہترین کلیکشن کو ہر ایک نے سراہا۔ شو کے اختتام پرسال کے پروفیشنل کریٹیو ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا، جو دو طالب علموں بیتھ پوسلے اور میٹی بووان کے نام رہا۔