25 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:10
لندن فیشن ویک رنگینیاں بکھیرتا ہوا اپنے اختتام کو پہنچا
جیو نیوز - لندن .......لندن فیشن ویک رنگینیاں بکھیرتا ہوا اپنے اختتام کو پہنچا۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ شکاری جوتوں کے کلیکشن نے بھی شرکا کی داد سمیٹی۔لندن فیشن ویک کے آخری روز معروف فیشن ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن کو چار چاند لگانے کے لیے ہلکی روشنیوں میں آبشاروں کاسماں باندھا۔ جس کے گرد بنے ریمپ پر ماڈل بارش سے بچاؤ کرنے والے جوتے پہن کر واک کررہی تھیں۔ ان کی ہیوی ڈیوٹی جیکٹیں انہیں برفانی علاقے کا باشندہ دکھا رہی تھیں، اس منفرد فیشن شو میں ہالی وڈ اسٹار سلمی ٰ ہائیک نے بھی شرکت کی۔