27 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:24
جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر کی شوٹنگ کی چند جھلکیاں
جیو نیوز - ہالی ووڈ..........جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر (Spectre ) کی شوٹنگ کے دوران کی چند جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ فلم نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے آرہا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سیم مینڈس نے اپنے ویڈیو بلاگ میں فلم اسپیکٹر کی شوٹنگ کے دوران کی چند جھلکیاں جاری کی ہیں جس میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ڈینیل کریگ، نومی ہیرس اور دیگر اداکار کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسپیکٹر اسی سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ جیمز بانڈ سیریز کی یہ چوبیسویں فلم اور ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ چوتھی فلم ہے۔