1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:45
کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر 21برس کے ہوگئے
جیو نیوز - ٹورنٹو.........کم عمری میں ہی شہریت کی بلندیوں کو چھونے والے کینیڈین پاپ سنگر جسٹس بیبر اپنی 21ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جسٹن بیبر یکم مارچ انیس سو چورانوے میں کینیڈا میں پیدا ہوئے اور 2008میں اس وقت منظر عام پر آئے جب انہوں نے اپنی ایک ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی جسے لاکھوں افراد نے دیکھا جس کے بعد جسٹن دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ جسٹس بیبر خوبصورت شکل و صورت اور آواز کے مالک ہیں اور مغرب میں نوجوان نسل کے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن اکثر اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے مقدمات کی زد میں آئے رہتے ہیں۔