متفرق اقوال

تعریف خوشامد نہیں، خوشامد بغیر صفت کے تعریف ہے۔ خوشامد اس بیان کو کہتے ہیں جس کے دینے والا جانتا ہوکہ جھوٹ ہے اور سننے والا سمجھتا ہے کہ سچ ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

بیوقوف کو جن نتائج سے اپنے اعمال کے آخری لمحات میں عہدہ برآ ہونا پڑتا ہے عقلمند کو وہ نتائج شروع میں ہی معلوم ہوجاتے ہیں۔
اس نادان سے بچو جو اپنے آپ کو دانا سمجھتا ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

نالائق کاریگر تھک ہار کر اپنے اوزاروں پر الزام لگادیتا ہے کہ میرے اوزار کام کے نہیں ہیں۔

Posted on Jan 08, 2011

ہرشخص دنیا کو بدلنا چاہتا ہے لیکن اپنے آپ کو بدلنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔

Posted on Jan 07, 2011

سب سے بہتر رشتہ انسان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہے وہ ایک ساتھ جھپکتی ہیں ایک ساتھ حرکت کرتی ہیں، ایک ساتھ دیکھتی ہیں، ایک ساتھ روتی ہیں اور ایک ساتھ سوتی ہیں، پھر بھی وہ ایک دوسرے کو نہ کبھی دیکھتی ہیں نہ کبھی ملتی ہیں۔

Posted on Jan 07, 2011

ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ اگر ہمارے مقدر میں پہلے ہی سب کچھ لکھ دیا گیا تو پھر دعا کیوں کریں؟ فرمایا: ہوسکتا ہے کہ تمہارے مقدر میں یہی لکھا گیا ہو کہ مانگو گے تو ملے گا۔

Posted on Jan 07, 2011

زندگی ایک سکے کی طرح ہے۔ خوشی اور غم اس کے دو رخ ہیں۔صرف ایک رخ ہی ایک وقت میں نظرآسکتا ہے، مت بھولوں کو کہ دوسرا رخ اپنی باری کے انتظار میں ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

اللہ کے دئیے ہوئے پر راضی رہو، ورنہ کوئی اور مالک تلاش کرو جو اس سے بھی زیادہ دے۔

Posted on Jan 07, 2011

ایک بزرگ نے پچاس سال مطالعے اور ریاضتوں کے بعد چار اصول اپنائے۔

Posted on Jan 07, 2011

کسی کو خوش اور مسکراتے ہوئے دیکھنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ لیکن یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوجاتی ہے جب تمہیں یہ معلوم ہو کہ اس کی خوشی اور مسکراہٹ کے پیچھے تمہارا ہاتھ ہے۔

Posted on Jan 07, 2011