متفرق اقوال

خاموشی عظیم نعمت ہے

خاموشی عظیم نعمت ہے بالخصوص اس مقام پر جہاں اختلاف زیادہ ، آوازیں بلند ، علم کی کمی اور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو .

Posted on Apr 06, 2013

حیا اور غرور

انسان کو حیا بلند کرتی ہے ، اور غرور نیچا دکھاتا ہے .

Posted on Apr 05, 2013

سخی

سَخی کبھی مفلس نہیں ہوتا کیوں کے جو مخلوق میں بانٹتا ہے اللہ اسے بہت دیتا ہے .

Posted on Apr 05, 2013

دکھ سکھ

پاک ہے وہ ذات جو برداشت سے بڑھ کر دکھ نہیں دیتا مگر اوقات سے بڑھ کر سکھ دیتا ہے .

Posted on Apr 04, 2013

تکبر سے اپنا سَر بلند نہ کرو

تکبر سے اپنا سَر بلند نہ کرو

کیوں كے . . .

جیتنے والا بھی اپنا گولڈ میڈل سَر جھکا کَر ہی حاصل کرتا ہے . . .


Posted on Apr 03, 2013

احسان کا بدلہ

اگر کسی كے احسان کا بدلہ اتارنے کی طاقت نہ ہو تو زبان سے شکریہ ضرور ادا کرو


Posted on Apr 03, 2013

دوستی 5 موتیوں کی ایک خوبصورت مالا ہے

دوستی 5 موتیوں کی ایک خوبصورت مالا ہے .

- محبت
- قربانی
- وفا داری
- اعتماد
- اتحاد

اگر ان میں سے کوئی ایک بھی موتی ٹوٹ جائے تو ساری مالا بکھر جائے گی

Posted on Apr 01, 2013

غصہ انسان کی عقل کو كھا جاتا ہے

غصہ انسان کی عقل کو كھا جاتا ہے اس لیئے انسان کو حتی ال مقدور غصہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے .

Posted on Mar 24, 2013

اگرآپ حق پر ہیں

‫اگرآپ حق پر ہیں تو چلا کر بات کرنے کی ضرورت نہیں
اور اگرآپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‬

Posted on Feb 03, 2013

امیر غریب کی بحث نہیں، ہر انسان بیک وقت امیر بھی ہے اور غریب بھی، جو اپنے نصیب پر خوش ہو وہی امیر ہے جس انسان کی آرزوں حاصل سے زیادہ ہووہ غریب ہی ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

عورت کی کتاب دنیا ہے۔ وہ کتابوں سے اتنا نہیں سیکھتی جتنا دنیا سے سیکھتی ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

ہر بیماری کی دوا ممکن ہے لیکن اگر تنگ دستی کے ساتھ سستی شامل ہوجائے تو اس مہک مرض کی دوا صرف موت ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

دوستی کا ہاتھ صرف وہیں بڑھائیں جہاں صداقت اور خلوص نظر آئے۔

Posted on Jan 08, 2011

دریا میں سے گزرتے ہوئے گھوڑے بدلنا مناسب نہیں ہے تو حالت جنگ میں حکام بدل لینا کیسے موزوں ہوسکتا ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

پاگل اور عقل مند دونوں بے ضرر ہوتے ہیں صرف نیم پاگل اور نیم عقل مند خطرناک ہوتے ہیں۔

Posted on Jan 08, 2011

اگر تم ماں باپ کی باتوں پر توجہ دو گے تو ان کی حکم عدولی نہ کرو گے تو لوہا اور پتھر بھی تمہارے ہاتھ میں موم ہوجائیں گے۔

Posted on Jan 08, 2011

کسی قوم کی تباہی کسی غریب کے گھر کی چھت گرنے سے شروع ہوتی ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

اگر کسی کو مارنے لگو تو اس کے بھاگ جانے کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دو، وگرنہ تمہاری سلامتی کو خطرہ پہنچ سکتا ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

تعریف خوشامد نہیں، خوشامد بغیر صفت کے تعریف ہے۔ خوشامد اس بیان کو کہتے ہیں جس کے دینے والا جانتا ہوکہ جھوٹ ہے اور سننے والا سمجھتا ہے کہ سچ ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

بیوقوف کو جن نتائج سے اپنے اعمال کے آخری لمحات میں عہدہ برآ ہونا پڑتا ہے عقلمند کو وہ نتائج شروع میں ہی معلوم ہوجاتے ہیں۔
اس نادان سے بچو جو اپنے آپ کو دانا سمجھتا ہے۔

Posted on Jan 08, 2011

نالائق کاریگر تھک ہار کر اپنے اوزاروں پر الزام لگادیتا ہے کہ میرے اوزار کام کے نہیں ہیں۔

Posted on Jan 08, 2011

ہرشخص دنیا کو بدلنا چاہتا ہے لیکن اپنے آپ کو بدلنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔

Posted on Jan 07, 2011

سب سے بہتر رشتہ انسان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہے وہ ایک ساتھ جھپکتی ہیں ایک ساتھ حرکت کرتی ہیں، ایک ساتھ دیکھتی ہیں، ایک ساتھ روتی ہیں اور ایک ساتھ سوتی ہیں، پھر بھی وہ ایک دوسرے کو نہ کبھی دیکھتی ہیں نہ کبھی ملتی ہیں۔

Posted on Jan 07, 2011

ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ اگر ہمارے مقدر میں پہلے ہی سب کچھ لکھ دیا گیا تو پھر دعا کیوں کریں؟ فرمایا: ہوسکتا ہے کہ تمہارے مقدر میں یہی لکھا گیا ہو کہ مانگو گے تو ملے گا۔

Posted on Jan 07, 2011

زندگی ایک سکے کی طرح ہے۔ خوشی اور غم اس کے دو رخ ہیں۔صرف ایک رخ ہی ایک وقت میں نظرآسکتا ہے، مت بھولوں کو کہ دوسرا رخ اپنی باری کے انتظار میں ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

اللہ کے دئیے ہوئے پر راضی رہو، ورنہ کوئی اور مالک تلاش کرو جو اس سے بھی زیادہ دے۔

Posted on Jan 07, 2011

ایک بزرگ نے پچاس سال مطالعے اور ریاضتوں کے بعد چار اصول اپنائے۔

Posted on Jan 07, 2011

کسی کو خوش اور مسکراتے ہوئے دیکھنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ لیکن یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوجاتی ہے جب تمہیں یہ معلوم ہو کہ اس کی خوشی اور مسکراہٹ کے پیچھے تمہارا ہاتھ ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

حسد کرنے والے کے لیے یہی سزا کافی ہے کہ جب تم خوش ہوتے ہو تو وہ اُداس ہوجاتا ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

اللہ کو پاکر کبھی کسی نے کچھ نہیں کھویااور اللہ کو کھوکر کبھی کسی نے کچھ نہیں پایا او جو پایا نہیں کھونا ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

اگر آپ کو وہ سب کچھ مل جائے، جو آپ کی مرضی تھی۔ تو اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے آپ کی مرضی پوری کی۔ اور اگر آپ کو وہ نہ ملے جو آپ کی مرضی تھی۔ تو اس سے بھی زیادہ شکر ادا کرو کیونکہ وہ آپ کو اپنی مرضی سے دینا چاہتا ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

دنیا میں اس ہاتھ کی طرح مت بنو جو خوبصورت پھول کو توڑتا ہے۔ بلکہ اس پھول کی طرح بن جائوں جو توڑنے والے کو بھی خوشبو دیتا ہے۔

Posted on Jan 07, 2011

حکومت مومن کی گمشدہ متاع ہے۔ یہ جہاں سے بھی ملے اسے حاصل کرو۔

Posted on Jan 07, 2011

حکومت مومن کی گمشدہ متاع ہے۔ یہ جہاں سے بھی ملے اسے حاصل کرو۔

Posted on Jan 07, 2011

خاموش رہنے میں ہی انسان کی سلامتی ہے ۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

خدا ہر طائر کو خود خوراک دیتا ہے مگر خوراک اس کے گھونسلے میں نہیں ڈالتا ۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

ہرچمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

شر کو شر سے رفع کرنا اگرچہ صحیح بات ہے مگر شر کو خیر سے رفع کرنا نسبتاً احسن ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

جو شخص علم کی مشکلات نہیں جھیلتا، اسے جہالت کی سختیاں عمر بھر جھیلنا پڑتی ہیں۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

اگر کوئی تیرے حق میں بدی کرے یا تو کسی سے نیکی کرے تو دونوں کو بھول جائوں

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

دوستی جتنی پرانی ہو اتنی ہی عمدہ مضبوط ہوتی ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

زندگی کی سب سے بڑی فتح نفس پر فتح پانا ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

انسان کے اسباب ظاہری میں عزت کا مربہ سب سے بلند ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

کسی بات سے نا امید مت ہو کہ اس سے عمر گھٹ جاتی ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

انسان کے اسباب ظاہری میں عزت کا مربہ سب سے بلند ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

کسی بات سے نا امید مت ہو کہ اس سے عمر گھٹ جاتی ہے.

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

جو بات معلوم ہو اس کو بتانے میں شرم نہ کر۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011

غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہوکر ندامت پر ختم ہوتا ہے۔

ارسطو
Posted on Jan 07, 2011