امیر غریب کی بحث نہیں، ہر انسان بیک وقت امیر بھی ہے اور غریب بھی، جو اپنے نصیب پر خوش ہو وہی امیر ہے جس انسان کی آرزوں حاصل سے زیادہ ہووہ غریب ہی ہے۔
متفرق اقوال
عورت کی کتاب دنیا ہے۔ وہ کتابوں سے اتنا نہیں سیکھتی جتنا دنیا سے سیکھتی ہے۔
ہر بیماری کی دوا ممکن ہے لیکن اگر تنگ دستی کے ساتھ سستی شامل ہوجائے تو اس مہک مرض کی دوا صرف موت ہے۔
دوستی کا ہاتھ صرف وہیں بڑھائیں جہاں صداقت اور خلوص نظر آئے۔
دریا میں سے گزرتے ہوئے گھوڑے بدلنا مناسب نہیں ہے تو حالت جنگ میں حکام بدل لینا کیسے موزوں ہوسکتا ہے۔
پاگل اور عقل مند دونوں بے ضرر ہوتے ہیں صرف نیم پاگل اور نیم عقل مند خطرناک ہوتے ہیں۔
اگر تم ماں باپ کی باتوں پر توجہ دو گے تو ان کی حکم عدولی نہ کرو گے تو لوہا اور پتھر بھی تمہارے ہاتھ میں موم ہوجائیں گے۔
کسی قوم کی تباہی کسی غریب کے گھر کی چھت گرنے سے شروع ہوتی ہے۔
اگر کسی کو مارنے لگو تو اس کے بھاگ جانے کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دو، وگرنہ تمہاری سلامتی کو خطرہ پہنچ سکتا ہے۔
تعریف خوشامد نہیں، خوشامد بغیر صفت کے تعریف ہے۔ خوشامد اس بیان کو کہتے ہیں جس کے دینے والا جانتا ہوکہ جھوٹ ہے اور سننے والا سمجھتا ہے کہ سچ ہے۔
سماجی رابطہ