ناکامی
ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتے ہیں مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے .
ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتے ہیں مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے .
برائی کو خود میں اور اچھائی کو دوسروں میں تلاش کرو یہی انسان کی سب سے بڑی اصلاح اور اس میں ہی فلاح ہے .
اگر نماز پڑھنے سے تم گناہ اور برے کام سے باز آجاؤ تو سمجھ لو کہ تمہاری نماز قبول ہو رہی ہے .
جس کا رابطہ خدا كے ساتھ ہو وہ نا کام نہیں ہوتا نا کام وہ ہوتا ہے
جس کی امیدیں دنیا سے وابستہ ہوں
برا وقت ہمیشہ گزر جاتا ہے ،
چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں ،
بس انسان کا ظرف آز مانا ہوتا ہے اللہ نے ! !
عورت جب بے پردہ ہوکر باہر نکلتی ہے تو پھر وہ عورت نہیں بلکہ بہت سی بری نظروں كے لیے تفریح کی چیز بن جاتی ہے .
اگر تمہاری ماں تمھارے غصے کی وجہ سے تم سے ڈرتی ہے تو پھر افسوس کرو کیونکہ تم نے اپنے ہاتھوں سے اپنی مغفرت کا دروازہ بند کر دیا .
دُنیا داروں پر اپنے دکھ مت ظاہر کرو کہ یہ وہاں چوٹ ضرور لگاتے ہیں جہاں پہلے سے زخم ہوتا ہے .
لوگوں سے یاد نہ کرنے کا شکوہ مت کرو کیونکہ جو انسان اپنے رب کو بھول سکتا ہے وہ سب کو بھول سکتا ہے .
زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہیے ، جو چیز ہاتھ سے نکل جائے اسے بھول جانے کی . . .
یہ عادت بہت سی تکلیفوں سے بچالیتی ہے . . .
سماجی رابطہ