گفتار
جو کام دوسروں کے سامنے کرنا مناسب نہیں۔ مناسب ہے کہ اس کو چھپ کر بھی نہیں کرنا چاہیے۔
جو کام دوسروں کے سامنے کرنا مناسب نہیں۔ مناسب ہے کہ اس کو چھپ کر بھی نہیں کرنا چاہیے۔
جو شخص اپنا بھید رکھنے میں عاجز ہوتا ہے وہ شخص دوسروں کا راز محفوظ رکھنے سے نہایت عاجز ہوگا۔
کم بولنا حکمت ہے کم کھانا کم سونا عبادت اور عوام سے کم ملنا عافیت ہے۔
جو شخص جلدی کے ساتھ ہر ایک بات کا جواب دے دیتا ہے وہ شخس ٹھیک جواب بیان نہیں کرتا۔
آدمی تین قسم کے ہوتے ہیں کامل، کاہل، لاشے۔ کامل وہ ہے جو لوگوں سے مشورہ کرکے اس پر غور کرے۔ کاہل وہ ہے جو اپنی رائے پر چلے اور کسی سے مشورہ نہ کرے لاشے وہ ہے کہ نہ وہ خود صاحب الرائے ہو۔ اور نہ دوسروں سے مشورہ کرے۔
ہر آدمی کی رائے اس کے ذاتی تجربے کے مطابق ہوا کرتی ہے۔
تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔
1۔ سلام کرنا
2۔ دوسروں کے لیے مجلس میں جگہ کھالی کرنا
3۔ مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا
آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔
سماجی رابطہ