گفتار
جو خوب غور و فکر کرتا ہے۔ وہ پیش گوئی کرسکتا ہے۔
پہلے آپ بچوں کو بولنا سکھاتے ہیں پھر اسے خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
انسان کے خیالات بہت کچھ اس کی میلان طبیعت کے موافق۔ تقریر کلام اس کی علمیت و قابلیت کے موافق اور افعال و اعمال اس کی عادت کے مطابق ہوا کرتے ہیں۔
کلام میں نرمی اختیار کرنا کیونکہ الفاظ کی نسبت لہجے کا زیادہ اثر پڑتا ہے۔
غیبت اس کو کہتے ہیں کہ کسی شخص کا ذکر اس کی پیٹھ پیچھے اس طریق سے کیا جائے کہ اگر وہ سنے تو اسے رنج ہو۔
تمسخر اکثر قطع دوستی، دل شکنی اور دشمنی کا باعث ہوتا ہے۔ اس سے دل میں حسد پیدا ہوتا ہے۔
کسی شکل میں سوال سے پہلے گفتگو شروع نہ کر کیونکہ یہ بہت برا طریقہ ہے۔
سماجی رابطہ