گفتار
جب غصہ تجھ پر غلبہ پالے تو خاموشی اختیار کر۔
خلیفہ مامون الرشید
Posted on Apr 02, 2011
جو شخص اپنی زبان کو قابو میں نہیں رکھتا وہ پشیمان ہوتا ہے۔
بہترین کلام وہ ہے جس سے سننے والے کو ملال اور اس پر بوجھ نہ ہو۔
جس طرح تو برائی سنتا ہے اسی طرح اپنے آپ کو مدح سرائی سے بچالو۔
ہر ایک بات میں ہاں میں ہاں ملانا منافقوں کی خصلت اور ہر بات میں اختلاف کرنا باعث عداوت ہے۔
آدمی کو عقل اس کی کلام کی خوبی سے اور شرافت اس کے افعال کی عمدگی سے ظاہر ہے۔
جو کام دوسروں کے سامنے کرنا مناسب نہیں۔ مناسب ہے کہ اس کو چھپ کر بھی نہیں کرنا چاہیے۔
سماجی رابطہ