گزشتہ
زیادہ جاگنگ سے قبل از وقت موت کا خطرہ
جاگنگ کو ورزش کا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ دیر تک جاگنگ کرنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق...
بندے کی بھلائی
اللہ جب کسی بندے کی بھلائی چاہتا ہے تو حسن عمل کا دروازہ اس پر کھول دیتا ہے۔
خوشبودار چاول
چاولوں کو ابالتے وقت اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالنے سے ان کی رنگت صاف اور چاول خوشبودار ہو جاتے ہیں۔
کھٹا دہی
دہی اگر بہت کھٹا ہو گیا ہے تو اسے ضائع کرنے کے بجائے اس میں چاندی کے زیور بھگو دیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں، اس طرح زیور بالکل چمک جائیں گے۔
قالین پر اگر چائے گر جائے
قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فوراً پسا ہوا نمک چھڑک دیں، خشک ہونے پر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں، چائے کا دھبہ غائب ہو جائے گا۔
چمڑے کے سوٹ کیس
چمڑے کے سوٹ کیس چمکانے کے لیے ایک نرم کپڑے کو لیموں کے رس میں ڈبو کر سوٹ کیس پر رگڑیں سوٹ کیس چمک جائے گا۔
بلینڈر سے لہسن پیاز کی بو
بلینڈر سے لہسن اور پیاز کی بدبو ختم کرنے کے لیے پانی اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر دو منٹ کے لیے بلینڈر چلائیں پھر پانی پھینک کر دھولیں، بدبو ختم ہو جائے گی۔
سالن میں مرچیں
سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو دو عدد لیموں کا رس ڈال دیں مرچیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔
آلو اور انڈے ابالنے کے لیے
آلو یا انڈے ابالنے کی لیے المونیم کے بجائے اسٹیل کے برتن استعمال کریں۔ المونیم کے برتن انڈے اور آلو ابالنے سے کالے پڑ جاتے ہیں۔
سماجی رابطہ