18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا
بھول چوک سے کھا پی لینا روزے کو توڑتا ہے نہ مکروہ کرتا ہے۔
”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جب کوئی بھول کر کھاپی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث940