18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا
”حضرت ابو بکر بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ کہتے ہیں نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ایک صحابی نے کہا”میں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا کہ نبی اکرمﷺ روزے میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے سرپر پانی بہارہے تھے۔“
اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابی داؤد، للالبانی، الجزءالثانی، رقم الحدیث2082