روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا

ہنڈیا کا ذائقہ چکھنا، تھوک نگلنا اور مکھی کے حلق میں چلے جانے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔
روزہ دار گرمی کی شدت میں کپڑا پانی میں ترکرکے بدن پر رکھ سکتا ہے، اس سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔

”حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا”جب تم میں سے کوئی روزہ دار ہوتو اسے تیل کنگھی کرلینا چاہئے۔“

کتاب الصوم ، باب قول النبی اذا تومنا فلیستشق

”حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں”روزہ دار کے لیے ناک میں دوا ڈال لینے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ حلق تک نہ پہنچے نیز روزہ دار سرمہ لگاسکتا ہے۔“

کتاب الصوم، باب اغتسال الصالم

”حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں”روزہ دار ہنڈیا یا کسی دوسری چیز کا ذائقہ چکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔“

کتاب الصوم، باب اغتسال الصالم

”حضرت عطاءرحمہ اللہ نے کہا۔”روزہ دار اپنا تھوک نگل سکتا ہے۔“

کتاب الصوم، باب اغتسال الصالم

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.