تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 23:10

کراچی:ممکنہ طوفان کے پیش نظر متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذ

اے آر وائی - کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر شہری حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ افسران سمیت تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیوں پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کی زیر صدارت اجلاس میں کسی ممکنہ ایمرجنسی میں امدادی کارروائیوں کو فوری شروع کرنے کیلئے ڈی سی او کیمپ آفس میں ایمرجنسی کنٹرول، انفارمیشن سینٹر قائم کردیا ہے جبکہ ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم کو فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان نیوی، رینجرز، کوسٹ گارڈ، کےپی ٹی، کےای ایس سی اوردیگراداروں کےنمائندوں نےشرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ساحلی علاقوں کے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کو ہنگامی پلان تیارکرنے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کے مطابق بن قاسم اور گڈاپ ٹاؤن میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.