9 جون 2011
وقت اشاعت: 23:25
ایم کیوایم ذمہ داران طوفان سے نمٹنےکیلئےتیار رہے،الطاف حسین
اے آر وائی - کراچی: سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ایم کیوایم میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اور الطاف حسین نے ذمہ داران کو طوفان سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم اور خدمت خلق فاونڈیشن کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ذہنی وجسمانی طور پر تیار رہیں ایم کیوایم کے تمام دفاتر میں ہنگامی امدادی سیل اور متاثرہ ساحلی مقامات پر امدادی اور طبی امدادی کیمپ قائم کریں۔
کراچی کے خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان آیا تو سندھ کے جاگیرداروں اوروڈیروں کا کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ غریب ہاری کسانوں کی جان ومال کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔