نماز انسانوں کے گناہوں کے معاف کیے جانے کا ذریعہ ہے جس شخص نے بہتر طور پر وضو کیا اور نمازوں کے مقررہ اوقات میں انہیں ادا کیا، اور رکوع اور سجود ٹھیک سے ادا کیا اور اس کا دل اللہ تعالیٰ کے سامنے نمازوں میں جھکا رہا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت اپنے ذمہ لے لی۔
ایمان
تمام کافروں کا ایک ہی مذہب ہے۔
لوگو! جب ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے۔ تو قیامت میں ہمارے دوبارہ پیدا کرنے کو سچ کیوں نہیں سمجھتے! قیامت کا دن وہ ہوگا جس دن کے آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کے مکتوب لپیٹ لیا جاتا ہے اور جس طرح ہم نے اول بار مخلوق کو پیدا کیا تھا اس طرح ان کو دوبارہ بھی پیدا کریں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جس کا پورا کرنا ہم نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے۔
جب کوئی دعا ہم سے کرتا ہے تو ہم دعا کرنے والے کی دعا کو سنتے ہیں اور مناسب ہوتا ہے تو قبول بھی کرلیتے ہیں تو ان کو چاہیے میرے حکم بھی مانیں اور ہم پر ایمان لائیں تاکہ وہ سیدھے راستے پر لگ جائیں۔
جو شخص راہ ہدایت ہر چلے گا۔ اس کے لیے نہ دنیا میں کوئی ڈر ہے اور نہ ہی آخرت میں غمگین ہوگا۔ دنیا میں زندگی تو نرا کھیل اور تماشا ہے۔ اگر خدا پر ایمان رکھو گے اور پرہیز گاری کرتے رہو گے تو وہ تم کو اجر عنایت کرے گا اور اپنے لیے تمہارے مال سے کچھ نہ طلب کرے گا۔
کیا تمہارا خیال ہے کہ تم بے فائدہ پیدا کئے گئے ہو۔ اور تم ہماری طرف نہ پھرو گے۔
ایماندار شخص وہ ہے جس سے لوگ اپنے مال اور جان کو محفوظ سمجھیں۔
صبر ایمان سے ایسا ملا ہوا ہے جیسے سر جسم سے۔
ایمان وہ نصف ہے نصف صبر اور نصف شکر۔
ایمان اور آدمی کا ہر کام اس کے لیے اچھا ہے اسے جب خوشی حاصل ہوتی ہے تو وہ شکر کرتا ہے اگر دکھ پہنچتا ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور یہ دونوں باتیں اچھی ہیں۔
نعمت کا ملنا آزمائش ہے کہ تم شکر کرتے ہو یا ناشکری۔
مصیبت کی برداشت کے لیے صبر اور نماز کا سہارا پکڑو۔
ہم کسی شخص کی طاقت سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالتے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو شرط فرمانبرداری یہ ہے کہ اسی پر بھروسہ رکھو۔
میں وہ خدا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں جس نے میری قضا کو تسلیم کیا اور میری بلا پر صبر کیا اور میری نعمتوں پر شکر ادا کیا میں اس کو اپنے پاس صدیق لکھتا ہوں اور جس نے میری قضا کو تسلیم نہ کیا اور میری بلا پر صبر نہ کیا اور میری نعمتوں پر شکر ادا نہ کیا اس کو چاہیے کہ میرے سوا کوئی اور رب تلاش کرے۔
مسلمانو! تم ہماری یاد مین لگے رہو تاکہ ہمارے ہاں بھی تمہارا ذکر خیر ہوتا رہے اور ہمارا شکر ادا کرتے رہو اور ناشکری نہ کرو۔
سماجی رابطہ