گناہ کرنے والے سے میل جول رکھنا گناہ پر راضی ہونا، اور گناہ سے راضی ہونا گناہ کرنے کے برابر ہے۔
ایمان
حضرت معروف کرخی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
اے جھوٹے! تو نعمت کی حالت میں خدا کو محبوب سمجھتا ہے لیکن جب بلا آتی ہے۔ تو بھاگ کھڑا ہوتا ہے اور بلا اور فقر میں ثابت قدم رہنا خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت کی علامت ہے۔
حضرت معروف کرخی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
انسان کے لیے کتنا برا ہے کہ باطن بیمار ظاہر حسین ہو۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
جس نے باطل کی تائید کی گویا اس نے حق پر ظلم کیا۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
سب سے اچھا کلام وہ ہے، جس کا حسن فعل تصدیق کرے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
مصائب کا مقابلہ صبر سے اور نعمتوں کی حفاظت شکر سے کرو۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
دین کی درستی دنیا کے نقصان کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
صدق یقین کے ساتھ سو رہنا اس نماز سے کہیں اچھا ہے، جو شک کے ساتھ ادا کی جائے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
کسی کے ایمان کا اندازہ اس کے وعدوں سے لگاؤ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
دیدہ دانستہ غلطی قابل معافی نہیں ہوتی۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011
سماجی رابطہ