دیدہ دانستہ غلطی قابل معافی نہیں ہوتی۔
ایمان
سچا آدمی سچائی کی بدولت اس مرتبہ پر پہنچ جاتا ہے جسے جھوٹا آدمی مکر و حیلہ سے نہیں پاسکتا۔
لمبی لمبی امیدیں باندھنے سے پرہیز کرو۔ کیونکہ وہ خدا کی عطا کردہ موجودہ نعمتوں کی خوشی کو دور کرتی اور تمہاری نظروں میں ان کو حقیر بنا دیتی ہے اور تم ان کی شکر گزاری نہیں کرتے۔
مت رکھ امید کسی سے مگر اپنے رب سے، اور مت ڈر کسی سے مگر اپنے گناہ سے۔
قضا پر رضا دنیا کی جنت ہے۔
تعجب ہے اس پر جو اللہ تعالٰی کے حق کو جانتا ہے، اور پھر غیروں کا ذکر کرتا ہے۔ اور ان پر بھروسہ رکھتا ہے۔
تعجب ہے اس پر جو جنت پر ایمان رکھتا ہے اور پھر دنیا کے ساتھ آرام پکڑتا ہے۔
گناہ کسی نہ کسی صورت میں دل کو بے چین رکھتا ہے۔
تعجب ہے اس شخص پر جو آخرت پر ایمان رکھے اور پھر بھی گناہ کرے۔
اللہ تعالٰی کو ہر وقت اپنے ساتھ سمجھنا افضل ترین ایمان ہے۔
سماجی رابطہ