ایمان

ایمان کا مزہ اس شخص نے چکھا جو اللہ کو اپنا رب بنا کر اور اسلام کو اپنا دین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا رسول تسلیم کرنے پر راضی ہو گیا۔

Posted on Apr 12, 2011

جس نے اللہ کے لیے دوستی کی اور اللہ کے لیے دشمنی کی اور اللہ کے لیے دیا اور اللہ کے لیے روک رکھا اس نے اپنا ایمان مکمل کرلیا۔

بخاری شریف
Posted on Apr 12, 2011

ایمان یہ ہے کہ تم اللہ کو، اس کے فرشتوں کو، اس کی بھیجی ہوئی کتابوں کو، اس کے رسولوں کو اور آخرت کو حق جانو اور حق مانو اور اس بات کو بھی مانو کہ دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے چاہے وہ خیر ہو چاہے شر۔

مسلم شریف
Posted on Apr 12, 2011

ایمانداری وہی ہے جو آخرت کے لیے توشہ جمع کرے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

اللہ کی بردباری کی وجہ سے دلیر نہ ہو کیونکہ اسکی گرفت بہت سخت ہے۔

حضرت غوث اعظم
Posted on Apr 12, 2011

اللہ تعالٰی کی عبادت میں سستی اور لاپرواہی کی عادت نہ ڈال۔

حضرت غوث اعظم
Posted on Apr 12, 2011

اپنا سب کچھ اللہ تعالٰی کے سپرد کردے وہ سب کچھ تمہارے سپرد کردے گا۔

حضرت غوث اعظم
Posted on Apr 12, 2011

جب کوئی بندہ گناہ کرتے وقت اپنے دروازوں کو بند کرتا ہےپردے ڈال دیتا ہے۔ اور یہ مخلوق سے چھپ کر خلوت میں خالق کی نافرمانبرداری کرتا ہے تو حق تعالٰی فرماتا ہے۔ اے ابن آدم! تونے اپنے طرف دیکھنے والوں میں سے سب سے زیادہ مجھ ہی کو کمتر سمجھا کہ سب سے پردہ کرنا ضروری سمجھتا ہے اور مجھ سے مخلوق کے برابر بھی شرم نہیں کرتا۔

Posted on Apr 12, 2011

اے ابن آدم! خدا سے اتنا تو شرما۔ جس قدر تو اپنے دین دار پڑوسی سے شرماتا ہے۔

حضرت معروف کرخی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

گناہ کرنے والے سے میل جول رکھنا گناہ پر راضی ہونا، اور گناہ سے راضی ہونا گناہ کرنے کے برابر ہے۔

حضرت معروف کرخی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011