ایمان

اللہ تعالٰی کو ہر وقت اپنے ساتھ سمجھنا افضل ترین ایمان ہے۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

اے انسان! اگر تو معبود حقیقی کی پرستش نہیں کرنا چاہتا تو اس کی بنائی ہوئی چیزوں کا بھی استعمال نہ کر۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

اگر تو گناہ پر آمادہ ہے تو کوئی ایسا مقام تلاش کر جہاں خدا نہ ہو۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

مسلمانوں کی ذلت اپنے مذہب سے غافل ہو جانے میں ہے نہ کہ بے زر ہونے سے۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

جس پر نصیحت اثر نہ کرے اس کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ اللہ عزوجل سے ڈرتا رہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

ایمان یہ ہے کہ آدمی اس حقیقت کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز ٹھیک طریقے پر ادا کرے اور زکوٰۃ دے اور رمضان کے روزے رکھے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Posted on Apr 12, 2011

ہم نے انسانوں کو ان کے ماں باپ کے حق میں تاکید کی کہ ہر حال میں ان کا ادب ملحوظ رکھو اس کی ماں نے انسان کو ضعف پر ضعف اٹھا کر اس کو پیٹ میں رکھا اور پیٹ میں رکھنے کے علاوہ کہیں وہ دو برس میں جاکر اس کا دودھ چھوڑتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے انسان کو حکم دیا کہ ہمارا بھی شکر گزار ہو اور اپنے والدین کا بھی۔

ارشاد باری تعالٰی
Posted on Apr 12, 2011

لوگو! اللہ تعالٰی کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا۔ اگر والدین میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچیں تو ان کے آگے اف بھی نہ کرنا۔ اور نہ ان کو جھڑکنا۔ اگر ان سے کچھ کہنا سننا ہے تو ادب کے ساتھ کہنا سننا۔

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Posted on Apr 12, 2011