بعض اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کوئی بہت بڑا سانحہ گزر گیا مگر کسی شخص کی آنکھوں میں ہلکی سی نمی تک نہ آئی اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ سخت دل یا تنگ ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس نے صبر کیا ہو۔
صبر
Posted on Apr 06, 2011
ایمان والوں پر اتنے مصائب آئے ہیں کہ صبر کرنے پر قیامت کے دن ان کے ذمے ایک ایک گناہ نہیں ہوتا۔
Posted on Apr 06, 2011
جو شخص کسی مشکل میں مبتلا ہو اور کسی سے شکوہ شکایت نہ کرے تو اللہ کا ذمہ ہے کہ اس کو بخش دے۔
Posted on Apr 06, 2011
اگر تونے صدمے میں صبر کیا اور ثواب کی نیت کی تو تجھے جنت عطا کی جائے گی۔
حدیث قدسی
Posted on Apr 06, 2011
اللہ نے جو کچھ دیا ہے اس کا ہے اور جو کچھ لے لیا وہ بھی اس کا ہے اور ہر چیز کی مدت مقرر ہے بس صبر کرو۔
Posted on Apr 06, 2011
عورت صبر کا پیکر ہے۔
Posted on Apr 06, 2011
صابر کبھی خود کشی نہیں کرتا۔
Posted on Apr 06, 2011
بہت سے کام صبر سے نکلتے ہیں اور جلد باز منہ کے بل گرتے ہیں۔
شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011
زمانے کے گردش سے دل شکستہ ہو کر نہ بیٹھ اس لیے کہ صبر اگرچہ کڑوا ہے۔ مگر اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011
بہادری یہ ہے کہ مصیبت کے وقت صبر و تحمل سے کام لیا جائے۔
امام حسن رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 06, 2011
سماجی رابطہ