بہادری یہ ہے کہ مصیبت کے وقت صبر و تحمل سے کام لیا جائے۔
صبر
امام حسن رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 06, 2011
صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھولتا ہے۔ کیونکہ صبر کے سوا اس دروازے کی اور کوئی چابی نہیں۔
Posted on Apr 06, 2011
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ جلد باز نقصان نہ اٹھائے اور ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کہ صبر کرنے والا کامیاب نہ ہو۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 06, 2011
میں نے عمدہ کھانے کھائے اور نشہ آور چیزوں کو پیا لیکن میں نے صبر اور امن سے زیادہ لذیذ کسی چیز کو نہ پایا۔
حکیم بزرجمہر
Posted on Apr 06, 2011
حرام کاموں سے نفس کو روکنا بھی صبر کی دوسری قسم ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 05, 2011
صبر بہت اچھی چیز ہے مگر اس وقت تک جبکہ من میں خلل واقع نہ ہو اور بادشاہ کو سست نہ کردے۔
خلیفہ سفاح
Posted on Apr 05, 2011
بے قراری صبر کی نسبت زیادہ تکلیف دہ ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 05, 2011
بلند آواز سے رونا بے صبری اور قہقہہ مار کر ہنسنا سفاہت کی دلیل ہے۔
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 05, 2011
مصائب کا مقابلہ صبر سے اور نعمتوں کی حفاظت شکر سے کرو۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 05, 2011
دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے۔
حضرت غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 05, 2011
سماجی رابطہ