خدا کی اطاعت کرو اور اپنی غلطیوں پر ندامت کا اظہار کرو۔
حضرت نوح علیہ السلام
Posted on Mar 24, 2011
خدا کی اطاعت کرو اور اپنی غلطیوں پر ندامت کا اظہار کرو۔
خدا سے ڈرو اور اس کی اطاعت کرو۔
اللہ تعالیٰ کی حکم برداری اور اطاعت میں تمہاری فلاح اور نجات ہے۔
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور خدا ترسی کے قانون پر عمل کرو۔
اسلامی معاشری میں سیاسی تنظیم کی بنیاد خدا کی حکومت کے دائرہ میں اچھے کام کرنا اور برے کاموں سے اجتناب کرنے کا نام ہے۔
ظلم اور غرور کی سزا اس دنیا میں ضرور مل جاتی ہے۔
انسان کو نیک بننے کے لیے نیکوں کی صحبت ضروری ہوتی ہے۔
بُری صحبت زہربلاہل سے بھی زیادہ قاتل ہے اس سے بچو۔
فلاح اور نجات کے لیے حسب و نسب کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تقویٰ اور خلوص نیت کی ضرورت ہے۔
ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار اور سزا وار ہے۔
سماجی رابطہ