اپنی ضرورتوں کو محدود کرلینا بھی بڑی دولت مندی ہے۔
حضرت داؤد علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011
اپنی ضرورتوں کو محدود کرلینا بھی بڑی دولت مندی ہے۔
اپنے آپ کو اس وقت تک انسان نہ سمجھو جب تک تمہاری رائے تمہارے غصے کے زیر اثر ہے۔
حکمت ایک مبارک درخت ہے جو دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھیلتا ہے۔
جب تمہاری روزی دوسروں کی روزی سے الگ ہو تو پھر یہ بے صبری اور پریشانی کیوں؟
دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے۔
ہر شخص علم رکھتا ہے اس پر عمل نہیں کرتا وہ اس بیمار کی مانند ہے جس کے پاس دوا ہے اور وہ اسے استعمال نہیں کرتا۔
صادق کا تھوڑا سا مال، جھوٹے کی بہت سی دولت سے اچھا ہے۔
اگر گناہ سرزد ہو جائے تو فوراً صدق دل سے توبہ کرو۔
یاد رکھو گناہوں کی نحوست اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتی ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے اور وہ گناہوں میں بڑھے چلے جاتے ہیں۔
اپنے پڑوسی کی جورو، غلام، لونڈی اور مال کا لالچ نہ کرو۔
سماجی رابطہ