تعلیم، بہترین خیرات ہے۔
حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011
تعلیم، بہترین خیرات ہے۔
کسی شخص کی بہترین مالیت یہ ہوسکتی ہے کہ وہ پورے طور پر تعلیم یافتہ ہو۔
عمدہ تعلیم سب سے اچھا جہیز ہے۔
ہر ایک محنت میں فائدہ ہے۔ لیکن زبانی جمع و خرچ سے مفلسی آتی ہے۔
قناعت بدن کو تازگی بخشتی ہے اور حسد بدن کو گلا دیتا ہے۔
بُرے نیکوں کی اور شریر راست بازوں کی اطاعت قبول نہیں کرتے۔
سچا گواہ آدمی کو برائی سے بچاتا ہے اور جھوٹے گواہ سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتا ہے۔
صادق آدمی سات بات گرتا ہے اور پھر اٹھتا ہے مگر شریر بلا میں گر کر پرا رہتا ہے۔
آدمی کی عزت اسی میں ہے کہ جھگڑے سے باز آئیں لیکن بے دانش چھیڑتا رہتا ہے۔
جھگڑے کو پیشتر اس کے کہ وہ تیز ہو جائے چھوڑ دو۔
؎ خوش رہیں جس سے مسلمان وہی ہے ہندو
ہندو جس سے نہیں ناراض مسلمان وہ ہے (یونس رحمتہ اللہ)
سماجی رابطہ