جو دکھ بوتا ہے وہی اس کو کاٹتا ہے۔
اسلامی اقوال
خداوند کی راہ سیدھے لوگوں کے لیے توانائی اور بدکرداروں کے لیے ہلاکت ہے۔
اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے کینہ رکھتا ہے۔ اُونچی آنکھیں، جھوٹی زبان، وہ ہاتھ جو بے گناہ کو آزار پہنچائیں۔ وہ دل جو بُرے منصوبے بتائے اور وہ پاؤں جو جلدی سے برائی کے لیے دوڑے، وہ گواہ جو جھوٹ بولے، اور وہ شخص جو بھائیوں کے درمیان جھگڑا برپا کرے۔
رعایا کی خوشحالی سے بادشاہ کی رونق ہے اور رعایا کی مفلسی سے بادشاہ کی تباہی ہے۔
جو شخص غریبوں پر ظلم کرتا ہے اپنے خالق کی حقارت کرتا ہے۔ اور جو مفلسوں پر رحم کرتا ہے اس کی عزت کرتا ہے۔
گھر اور مال وہ میراث ہیں، جو باپ سے حاصل ہوتی ہیں۔ لیکن دانشمند بیوی نعمت خداداد ہے۔
دولت بہت سے دوست پیدا کرتی ہے۔ مگر مسکین اپنے ہی دوست سے بیگانہ ہے۔ بلکہ مسکین کے بھائی بھی اُس سے کینہ رکھتے ہیں۔ پس وہ جو اس کے دوست ہیں۔ اس سے کتنے زیادہ دور بھاگیں گے۔ وہ خوشامد کی باتیں کرکے ان کا پیچھا کرتا ہے۔ لیکن وہ اس کے خواہاں نہیں ہوتے۔
وہ دولت جو بطالت سے حاصل کی جائے۔ گھٹ جاتی ہے اور جو محنت سے حاصل کی جائے بڑھتی ہے۔
جس کو غصہ دیر سے آتا ہے۔ بہت ہی عقلمند ہے اور جو زد و رنج ہوتا ہے اپنی بے وقوفی ظاہر کرتا ہے۔
ملائم جواب غصہ کو کھو دیتا ہے۔ مگر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔
سماجی رابطہ