خدا تعالٰی کے ساتھ اپنے سارے دل اپنی ساری جان، اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ اور انسانوں سے اپنے برابر محبت رکھ۔
اسلامی اقوال
جب تم مغرب کی طرف بادل اٹھتے دیکھتے ہو تو کہتے ہو خدا مینہ برسائے اور یہی ہوتا ہے پھر جب تم دکن کی طرف سے ہوا چلتی دیکھتے ہو کہ لُو چلے گی اور یہی ہوتا ہے، اے ریاکارو تمہیں زمین آسمان کی صورت میں فرق کرنا تو آتا ہے لیکن اس زمانے کے متعلق امتیاز کرنا نہیں آتا اور تم خود ہی فیصلہ کیوں نہیں کرلیتے کہ واجب کیا ہے؟
شریر کا مقابلہ نہ کر۔ بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دو اور جو کوئی تجھ سے قرض چاہے اس سے منہ نہ موڑ۔
اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میں خداوند سے محبت کرتا ہوں اور اپنے بھائی سے نفرت کرتا ہوں تو وہ جھوٹا ہے اور مکار ہے، کیونکہ جب وہ آنکھوں سے نظر آنے والے انسان سے برا سلوک کرتا ہے تو نادیدہ خدا کی محبت کس طرح کرسکتا ہے؟ اصل میں مخلوق کی محبت بھی خدا کی محبت ہے۔
پاک چیز کتوں کو نہ دو اور اپنے موتی سوروں کو نہ ڈالو۔ ایسا نہ کرو خدا کے حضور تمہارے لیے کچھ اجر نہیں ہوگا۔
جو اپنے آپ کو بڑا بنا لے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اور جو کوئی چھوٹا بنائے گا اسے بڑا کیا جائے گا۔
خبردار آُنے راست بازی کے کام آدمیوں کے سامنے دکھانے کے لیے نہ کر۔ ورنہ درگاہ ایزدی میں تیرے لیے کچھ اجر نہیں۔
کسی کی عیب جوئی نہ کرو کہ تمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ جس پیمانے سے تم ناپتے ہو، اس سے تمہارے واسطے ناپا جائے گا۔
جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو، جو تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں مگر باطن میں بھیڑیے ہیں۔ ان کے اعمال سے تم انہیں پہچان لو گے۔ کیا جھاڑیوں سے انگور اور اونٹ کٹاروں سے انجیر حاصل کرسکتے ہیں؟
عمل صالح وہ ہے جس پر لوگوں کی ثنا کی اُمید رکھی جائے۔
سماجی رابطہ