نیک عمل وہ ہے جو لوگوں کی تعریف کی توقع سے بے نیاز ہوکر کیا جائے۔
اسلامی اقوال
دین کے حصول کو دنیا کا ذریعہ نہ گردانو۔
جب کسی نے بری خواہش سے عورت پر نگاہ کی، وہ اپنے دل میں اس کے ساتھ زنا کرچکا۔
قسم بالکل نہ کھاؤ، بلکہ تمہارا کلام، "ہاں ہاں یا نہیں نہیں" ہو لیکن اسے سے زیادہ جو ہے وہ بدی ہے۔
میں مردہ کو زندہ کرنے میں عاجز نہیں ہوا، لیکن احمق کی اصلاح سے عاجز آگیا۔
تجھے کیا ضرر ہے اگر دنیا تجھے نہ جانے جبکہ تو اللہ تعالٰی کے نزدیک مقبول و محمود مظفر و منصور ہے۔
بے عمل عالم کی مثال ایسے ہے جیسے اندھے کے ہاتھ میں مشعل لوگ اُس سے روشنی حاصل کرتے ہیں اور وہ خود روشنی سے محروم رہتا ہے۔
کوئی شخص دو مالکوں کی خدمت نہیں کرسکتا یا تو وہ ایک سے عداوت رکھے گا اور دوسرے سے محبت یا ایک سے ملا رہے گا اور دوسرے کو ناچیز جانے گا۔ تم خدا اور دولت مند دونوں کی خدمت نہیں کرسکتے۔
اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر سکتا ہے مگر سرمایہ دار امیر خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہوسکتا۔
خدا تعالٰی کے ساتھ اپنے سارے دل اپنی ساری جان، اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ اور انسانوں سے اپنے برابر محبت رکھ۔
سماجی رابطہ