ملائم جواب غصہ کو کھو دیتا ہے۔ مگر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔
اسلامی اقوال
دین دنیا میں تمدن کا تقاضا یہی کر بھلا دنیا میں تیرا بھی بھلا ہو جائے گا۔
ایک خوش مزاج پژمردہ دلوں کی دوا ہے۔
شکستہ خاطر کے سب دن برے ہیں۔ مگر جو خوش دل ہے۔ ہمیشہ جشن کرتا ہے۔
بیوقوف اپنے باپ کی اصلاح کو حقارت سے دیکھتا ہے۔ لیکن جو نصیحت کو سنتا ہے۔ عقلمند ہو جاتا ہے۔
جاہل اپنے دل میں جو کچھ ہے ظاہر کرتا ہے. مگر دانشمند اُسے آخر موقع تک چھپائے رکھتا ہے۔
وہ جو بیوقوف کے ہاتھ کچھ پیغام بھیجتا ہے۔ وہ اپنے پاؤں آپ کاٹتا ہے۔
بیوقوف کو اس کی حماقت کے مانند جواب مت دو۔ ایسا نہ ہو کہ تو بھی اس کی مانند ہو جائے۔
بیوقوف کے کان میں باتیں مت ڈال۔ کیونکہ وہ بلکہ عمل کے تیرے دانشمندانہ کلام کی تحقیر کرے گا۔
کج رو لوگوں کی راہ میں کانٹے اور پھندے ہیں اور جو اپنی جان کی نگہبانی کرتا ہے ان سے دور رہے گا۔
سماجی رابطہ