کج رو لوگوں کی راہ میں کانٹے اور پھندے ہیں اور جو اپنی جان کی نگہبانی کرتا ہے ان سے دور رہے گا۔
اسلامی اقوال
بے دانش کا منہ اس کی ہلاکت ہے۔ اُسکے ہونٹ اُس کی جان کے لیے پھندے ہیں۔
خدا کا ہر اک سخن پاک ہے۔ وہ اُن کے لیے جن کا توکل اُس پر ہو۔ ایک سپر ہے۔
سخن جو موقع پر کہا جاوے۔ اُن سونے کے سیبوں کی مانند ہے جو رُو پہلی ٹوکریوں میں ہوں۔
کلام کی کثرت میں کچھ نہ کچھ گناہ ضرور ہوتا ہے۔ مگر جو شخص اپنے لبوں کو روکے رکھتا ہے۔ بڑا دانا ہوتا ہے۔
جو شخص مسکین پر ہنستا ہے۔ گویا اُس کے بنانے والے کی حقارت کرتا ہے۔
ہوشیار آدمی کا ہاتھ حکمران ہو گا اور سست آدمی خراج گزار رہے گا۔
دغا کی روٹی آدمی کو میٹھی لگتی ہے۔ مگر آخر اس کا منہ کنکروں سے بھر جاتا ہے۔
تو مت کہہ کہ بدی کا بدلہ لوں گا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا انتظار کر کہ وہ تجھے بچائے گا۔
ہوسکتا ہے کہ ایک ملکیت ابتداء میں یک لخت حاصل ہو جائے مگر اس کا انجام نامبارک ہو۔
سماجی رابطہ