18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نفلی روزے
”حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”ہر ماہ تین دن کے روزے رکھو۔“ میں نے عرض کیا”مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے۔“ رسول اللہﷺ برابر مجھ سے روزے کم کراتے رہے حتی کہ آپ نے فرمایا”ایک دن روزہ رکھو ایک دن ترک کرو، یہ افضل ترین روزے ہیں، میرے بھائی داؤدعلیہ السلام کا یہی طریقہ تھا۔“
اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
منتقی الاخبار، الجزءالثانی، رقم الحدیث2248