18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نفلی روزے
”حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر(ہرسال) شوال میں بھی چھ روزے رکھے اسے عمر بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے۔“
اسے مسلم، ابوداؤ، نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابی داؤد، الجزءالثانی، رقم الحدیث2125
وضاحت:360=10x36=6+30 روزوں کا ثواب یعنی سال بھر اور اگر ہرسال رمضان کے بعد(ہر سال باقاعدگی سے) شوال کے چھ روزے رکھے جائیں تو عمر بھر کے روزوں کا ثواب ہوجائے گا۔