18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نفلی روزے
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان کے علاوہ کسی مہینے کے پورے روزے رکھتے نہیں دیکھا نہ ہی شعبان کے علاوہ کسی دوسرے مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے دیکھا ہے۔“
اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
وضاحت: 15 شعبان کو خاص طور پر روزہ رکھنے کی تمام احادیث غیر معتبر ہیں۔ زیادہ سے زیادہ جو چیز صحیح احادیث سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ اس مہینے میں رسول اکرم ﷺ کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ واللہ اعلم بالصواب!