18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
سحری اور افطاری کے مسائل
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ جب کسی کے ہاں روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا دیتے
ترجمہ: ”روزہ دار تمہارے ہاں افطار کرتے رہیں، نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے ہاں(رحمت لے کر) نازل ہوتے رہیں۔“
اسے احمد نے روایت کیا ہے۔
صحیح الترغیب والترھیب، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث993