لطیفے
عینک کی تعریف
استاد۔"عینک کی تعریف کرو۔'' شاگرد"عینک اس چیز کو کہتے ہیں، جو ناک پر بیٹھ کر آدمی کے کان پکڑ لیتی ہے۔"
اللہ کا مہمان
فقیر نے ایک گھر کے دروازے پر دستک دی۔ اندر سے آوازآئی کون ہے؟ فقیر بولا" اللہ کا مہمان۔" جواب ملا"اللہ کا گھر(مسجد) گلی کے سامنے، پارک کے برابر میں ہے۔"
اللہ کا شکر
استاد"کیا تم رات کو اللہ کا شکرادا کرکے سوتے ہو؟" شاگرد"نہیں! البتہ میری امی شکرادا کرتی ہیں۔" استاد"وہ کیسے؟" شاگرد۔"یا اللہ، تیرا شکر ہے کہ منا سوگیا ہے۔"
نادر مجسمہ
نادر اور نایاب چیزوں کی دکان پر کافی دیر تک مختلف چیزیں دیکھنے کے بعد گاہگ نے ایک طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔" اس مجسمے کی کیا قیمت ہے؟ دکاندار نے جواب دیا؛"جناب وہ مجسمہ نہیں۔ میرے ...
مشکوک بس
ایک پولیس انسپکٹر کی شادی تھی۔ بارات جارہی تھی اور وہ اپنے دوست کے ہمراہ کار میں بیٹھا ہوا تھا۔ پیچھے آنے والی باراتیوں کی بس کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے دوست سے کہنے لگا۔" پیچھے جو ب...
میندک
ایک پروفیسر کلاس میں آئے اور بچوں سے کہا"آج میں آپ کو مینڈک کے بارے میں بتاؤں گا۔" یہ کہہ کر انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ان کے ہاتھ میں کیک تھا۔ یہ دیکھ کر پروفیسر نے کہا ''ا...
اچھا کرایہ دار
نئے کرائے دار نے مالک مکان سے کہا۔"میں بہت اچھا کرایہ دار ہوں۔ میں جو مکان چھوڑ کر آیا ہوں، اس کا مالک رورہا تھا۔" "ٹھیک ہے مگر مجھے رونے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ کیونکہ میں ای...
لوری
بیوی؛ "کیوں جی منا کیوں رو رہا ہے؟" شوہر؛"کیا کروں، سوتا ہی نہیں۔" بیوی؛"لوری گا کر سلادو۔" شوہر"میں نے لوری بھی گائی تھی لیکن پڑوسیوں نے کہا کہ اس سے بچے کا رونا ہی اچھا ہے۔"
پولٹری فارم
پولٹری فارم کے مالک نے اپنے دوست سے کہا۔"جب بھی سیلاب آتا ہے، میرے سینکڑوں چوزے ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں، تم ہی بتاؤ میں کیا کروں؟" دوست نے سوچا پھر کہہ اٹھا۔"تم بطخیں کیون نہیں پا...
میرا نام
پہلا شخص،"تمہیں معلوم ہے میرا نام کیا ہے؟" دوسرا شخص؛" ارے نالائق، بے وقوف، احمق۔" پہلا شخص؛ (فوراً کہتا ہے)'' بس بس جناب! اب معلوم ہوگیا ہے۔"
سماجی رابطہ