اچھائی برائی
اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو جو اچھا ہو گا وہ خوشی دے گا اور جو برا ہو گا وہ سبق دے گا۔
اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو جو اچھا ہو گا وہ خوشی دے گا اور جو برا ہو گا وہ سبق دے گا۔
تم مشغول ہو ایسی چیز کے جمع کرنے میں جس کو کھا نہ سکو گے۔ آرزو رکھتے ہو ایسی چیزوں کی جن کو پا نہ سکو گے۔ تعمیر کرتے ہو ایسے مکان جن میں بس نہ سکو گے۔ یہ ساری چیزیں تم کو تمہارے رب کے مقام سے دور کرتی ہیں۔
جھوٹا اور مُردہ یکساں ہیں مردہ بولتا نہیں اور جھوٹے کی کوئی سنتا نہیں۔
انسان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ وہ اپنے دل اور زبان کو قابو میں رکھے۔
عورت میں ایک کمزوری ہے جس کا علاج تحمل ہے اسے رنج دینا نہیں چاہیے بلکہ اس کا رنج سہنا چاہیے۔
دوست جو صرف تمہاری اچھی حالت کا دوست ہو اور آڑے وقت کام نہ آئے اس سے بچنا چاہیئے کیوںکہ وہ سب سے بڑا دشمن ہے۔
سماجی رابطہ