خالق کی ناراضگی
تو خلقت کو راضی کرنے میں خالق کی ناراضگی کی پرواہ نہیں کرتا۔ دنیا کی عمارت کے عوض آخرت کو برباد کرتا ہے۔ جلد ہی تو پکڑا جائے گا۔ تجھے وہ پکڑے گا جس کی گرفت حد درجہ درد ناک ہے۔
تو خلقت کو راضی کرنے میں خالق کی ناراضگی کی پرواہ نہیں کرتا۔ دنیا کی عمارت کے عوض آخرت کو برباد کرتا ہے۔ جلد ہی تو پکڑا جائے گا۔ تجھے وہ پکڑے گا جس کی گرفت حد درجہ درد ناک ہے۔
اگر تو خالق کے ساتھ ہے تو اُس کا بندہ ہے اور اگر مخلوق کے ساتھ ہے تو مخلوق کا بندہ۔
اگر تونے اللہ بھی باآواز بلند کیا ہے تو اس کی بھی تجھ سے باز پرس ہو گی کہ خالصاً کیا ہے یا ریاء سے۔
جو شخص اپنے نفس کا اچھی طرح معلم نہیں ہو سکتا وہ دوسروں کا کس طرح ہو گا؟
تیرے اخلاص کی علامت یہ ہے کہ تو خلقت کی تعریف اور مذمت کی طرف توجہ نہ کرے۔
مومن اپنے اہل عیال کو اللہ پر چھوڑتا ہے اور منافق اپنے درہم دینار پر۔
جب تک کہ زمین پر ایک شخص بھی ایسا رہے کہ جس کا تیرے دل میں خوف ہو یا اُس سے کسی قسم کی توقع ہو۔ اس وقت تک تیرا ایمان کامل نہیں ہوا۔
سماجی رابطہ